جمہوریت کو ری بوٹ کرنے کی ضرورت، نئی ٹیم کوکارکردگی دکھانا ہوگی: فیصل واوڈا
Web Desk
14 October 2026
آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے ملک کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو ‘ری بوٹ’ کرنے کی شدید ضرورت ہے اور خیبر پختونخوا میں قائم نئی انتظامی ٹیم کو ہر صورت 180 دن کے اندر اپنی کارکردگی ثابت کرنا ہوگی۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کے ایک ایک لفظ پر مکمل قائم ہیں۔ پاکستان اور اس کی سلامتی کے خلاف بات کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ کوئی بھی صوبہ یا خطہ کسی فرد یا سیاسی جماعت کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد گندی جمہوریت کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے؛ ایک طرف غریبوں کے بچے کھلے گٹروں میں گر کر جاں بحق ہو رہے ہیں تو دوسری طرف جمہوریت کے نعرے لگائے جاتے ہیں، تاہم نظام کو درست کر کے اچھی جمہوریت قائم کی جا سکتی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جمہوریت کو ری بوٹ کرنے کا مقصد پورے نظام کی اصلاح اور کارکردگی پر مبنی گورننس کا قیام ہے۔ خیبر پختونخوا میں نئی انتظامی و حکومتی ٹیم کے پاس ناکامی کا کوئی موقع نہیں؛ اگر 180 دن میں نتائج نہ ملے تو اس سے بہتر لوگ سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی بات انہوں نے پہلے ہی کی تھی جو جلد سچ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے صوبائی ایڈمنسٹریشن سے وابستہ سہیل آفریدی کی نااہلی کا عمل شروع ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی
14 October 2026
چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان
14 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
14 October 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان
14 October 2026
مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا
14 October 2026
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
14 October 2026
بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ
14 October 2026
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری
14 October 2026