LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل

Web Desk

27 June 2026

جاپان میں دو سمندری طوفانوں کے باعث ہونے والی شدید اور موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے بعد ملک کے کئی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق ان طوفانوں کے زیرِ اثر مغربی اور جنوب مغربی جاپان میں ریکارڈ توڑ بارشیں جاری ہیں، جبکہ حکام نے سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے اور انتہائی تیز ہوائیں چلنے کا شدید انتباہ بھی جاری کیا ہے۔ خراب موسم اور طوفان کے باعث جاپانی ایئرلائنز نے اپنی 120 سے زائد ملکی و بین الاقوامی پروازیں فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں، جس سے ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں ٹرین سروس بھی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور مقامی شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شدید بارشوں اور ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر جاپان کی بڑی آٹوموبائل (گاڑیاں بنانے والی) کمپنیوں نے اپنے کارخانوں میں پروڈکشن عارضی طور پر روک دی ہے۔ دوسری جانب ٹوکیو اور کیوٹو سمیت جاپان کے متعدد بڑے شہروں میں ندی نالوں میں طغیانی کے بعد سیلابی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔انتظامیہ نے مغربی جاپان کے پہاڑی علاقوں کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرے کے پیشِ نظر ہزاروں شہریوں کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر محفوظ سرکاری پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔