کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار
Web Desk
27 June 2026
آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مالیاتی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے اور راولاکوٹ دھرنے کے لیے فنڈز منتقل کرنے والے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کالعدم کمیٹی کا یہ مالیاتی نیٹ ورک لوگوں کو مبینہ طور پر ہراساں کر کے اور ڈرا دھمکا کر فنڈز اکٹھے کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس گروہ کے روابط بیرونِ ملک بھی تھے جہاں سے رقوم منگوائی جا رہی تھیں۔ یہ فنڈز راولاکوٹ دھرنے اور دیگر پرتشدد کارروائیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کے اہم ارکان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی گرفت میں آنے والے سہولت کار مہتاب احمد نے اعتراف کیا ہے کہ کالعدم کمیٹی کے سرغنہ حمزہ نے اسے فون پر مختلف افراد سے فنڈز اکٹھے کر کے راولاکوٹ بھجوانے کی ہدایات دی تھیں، تاہم رقم لے جاتے ہوئے آزاد کشمیر پولیس نے اسے دھر لیا۔ دوسرے گرفتار ملزم رضوان نے بھی تصدیق کی کہ اسے مختلف لوگوں سے رقم لے کر مہتاب کے حوالے کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ دوسری جانب، نیٹ ورک کے سرغنہ حمزہ کے والد نے بھی راولاکوٹ کے لیے پیسے منگوانے اور کمیٹی کی مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقوم انتشاری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں، جس کے باعث انہوں نے اب اس کالعدم تنظیم سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026