پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
Web Desk
27 June 2026
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں گلیشئرز تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں گلیشیائی جھیلوں سے پانی کا اخراج (GLOF)، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے گلیشئرز سے ملحقہ علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے درج ذیل علاقوں کی انتظامیہ اور عوام کو خصوصی طور پر محتاط رہنے کی تاکید کی ہے ان علاقوں میں ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور اور دیامر۔اپر چترال، لوئر چترال، سوات اور ان سے ملحقہ دیگر علاقے شامل ہیںحکام کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی جھیلوں کے قریب کسی بھی قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت سے مکمل گریز کیا جائے۔ سیاح، مسافر اور مقامی آبادی گلیشئرز سے نکلنے والے ندی نالوں اور دریا کے کناروں پر جانے سے سختی سے اجتناب کریں۔ مقامی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال، راستوں کی بندش یا ریسکیو آپریشن کے لیے الرٹ رہنے اور تمام وسائل کو تیار رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
19 August 2026
کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ
19 August 2026