پی آئی اے نجکاری کے معاملات اپریل تک مکمل ہوں گے، 75 فیصد شیئرز فروخت: سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
Web Desk
16 March 2026
سینیٹر افنان اللہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پی آئی اے اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) کی نجکاری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا معاہدہ 29 جنوری کو حتمی شکل اختیار کر چکا ہے اور تمام تصفیہ طلب معاملات اپریل 2026 تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قومی ایئر لائن کے 75 فیصد شیئرز فروخت کیے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ 25 فیصد بھی فروخت کیے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کی صورت میں سالانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا، جبکہ 2015 سے 2023 کے دوران مجموعی خسارہ 500 ارب روپے تک جا پہنچا تھا۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے 650 ارب روپے کے واجبات ہولڈنگ کمپنی (Holdco) کو منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ 180 ارب روپے کے بقایا جات نئے خریدار کے ذمے ہوں گے۔ چیئرمین کمیٹی افنان اللہ نے مشورہ دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پی آئی اے گوادر اور آذربائیجان کے روٹس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026