سینیٹ کمیٹی برائے تعلیم: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ کے وی سی کے خلاف شواہد، عبوری تعیناتی پر اعتراض
Web Desk
11 February 2026
اسلام آباد: بشریٰ انجم بٹ کی صدارت میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ (PIFD) کی وائس چانسلر طیبہ کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران چیئرپرسن نے کہا کہ کمیٹی کے پاس وی سی کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں اور ان پر اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگی کے الزامات ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وزارت تعلیم نے وی سی کو عبوری طور پر تعینات کیا، ان کو دو کروڑ سے زائد انکریمنٹ دیا گیا اور پروفیسر لگا دیا، جس سے پارلیمانی تضحیک ہوئی۔
چیئرپرسن نے مزید کہا کہ وی سی کے رہتے ہوئے شفاف انکوائری ممکن نہیں اور جن افراد نے وی سی کے خلاف بات کی، ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں۔ ایوان صدر نے بھی بتایا کہ عبوری وی سی لگانے کی منظوری ایوان سے نہیں لی گئی۔
کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ کا یہ سینیٹ اجلاس کالعدم قرار دیا جائے۔
اسی اجلاس میں ملک کی دیگر جامعات کے مسائل پر بھی بات ہوئی۔ سینیٹر خالدہ عاطب نے کہا کہ کراچی کی پرسٹن یونیورسٹی تسلیم شدہ نہیں اور اس کی ڈگریاں بیرون ملک تسلیم نہیں کی جاتیں۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر کی جامعات کا دورہ کیا جائے تاکہ مسائل کی نشاندہی کی جا سکے اور اصلاحات کی جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026