LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے ساڑھے 12 کروڑ کی لگژری گاڑی تیار، ‘SEN-9’ نمبر الاٹ

Web Desk

16 March 2026

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے خریدی گئی نئی بلیک ٹیوٹا لینڈ کروزر کی رجسٹریشن مکمل کر کے اسے خصوصی نمبر پلیٹ ‘SEN-9’ لگا دی گئی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ حکام کے مطابق، اس پر تعیش گاڑی کو نمبر پلیٹ کے اجرا کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارک کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ گاڑی درآمد کرنے کے بجائے مقامی طور پر خریدی گئی ہے جس کا فیصلہ خود چیئرمین سینیٹ نے کیا تھا اور سینیٹ فنانس کمیٹی نے اس کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ گاڑی کی بکنگ گزشتہ سال ساڑھے 12 کروڑ روپے میں کروائی گئی تھی، تاہم گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باعث کمپنی نے 3 کروڑ روپے سینیٹ سیکرٹریٹ کو واپس کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے بعد ازاں گاڑی واپس کرنے کی ہدایت بھی کی تھی مگر کمپنی کی جانب سے عدم رضامندی کے باعث اسے وصول کر لیا گیا۔ یہ گاڑی اب سینیٹ کی ملکیت ہے اور اسے بوقت ضرورت استعمال کیا جائے گا، جبکہ اس کے بدلے کابینہ ڈویژن اور کسٹمز کی دو گاڑیاں واپس کی جا رہی ہیں۔