اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ، چیکنگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا
Web Desk
21 November 2026
وفاقی دارالحکومت میں مجموعی سکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق موجودہ سکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے اور شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے والے تمام راستوں پر گاڑیوں اور افراد کی کڑی تلاشی و چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی حفاظتی اقدامات شہریوں کے جان و مال کے مؤثر تحفظ کو یقینی بنانے اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر چیکنگ کے عمل میں پولیس افسران کے ساتھ مکمل تعاون کریں، جبکہ تمام چیک پوائنٹس اور سکیورٹی نگرانی کے عمل کو جدید سیف سٹی سسٹم کے ذریعے براہِ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026