LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن ’’رد الفتنہ ون‘‘ کامیابی سے مکمل، 216 دہشت گرد جہنم واصل

Web Desk

5 February 2026

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف رد الفتنہ 1 آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا، بھارتی حمایت یافتہ 216 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں عورتوں بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے گئے۔ 29 جنوری کو پنجگور اور ہرنائی کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز فوری حرکت میں آئیں، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کارروائیاں کیں جس سے بھارت کے ساتھ روابط میں موجود 41 دہشت گرد مارے گئے۔اس کے بعد متعدد علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر وسیع پیمانے پر کارروائیاں شروع کی گئیں، جن میں مسلسل سرچ اور کلیئرنس آپریشنز شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق محتاط منصوبہ بندی، قابلِ عمل انٹیلی جنس اور مربوط مشترکہ کارروائی کے ذریعے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معاونت سے آپریشن ردالفتنہ-1 کے تحت نہایت درستی کے ساتھ کارروائی کی، ان مربوط جھڑپوں اور کلیئرنس آپریشنز کے نتیجے میں 216 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جس سے دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے اور عملی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ان کارروائیوں کے دوران غیر ملکی ساختہ ہتھیاروں، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیگر آلات کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان شدت پسند عناصر کو بیرونی سطح پر منظم سہولت کاری اور لاجسٹک مدد حاصل تھی۔دہشت گردوں کے حملوں میں خواتین اوربچوں سمیت 36 بے گناہ شہری شہادت کے درجے پر فائز ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 22 بہادر اہلکاروں نے ملکی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور تمام شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کاکہناہےکہ پاکستان کی مسلح افواج حکومتِ پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کی ہر شکل اور پہلو کے خلاف لڑنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔