سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
17 October 2026
بلوچستان کے ضلع چاغی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، تخریب کاری اور خطے میں امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولا بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
سکیورٹی حکام نے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر گھیرے کو تنگ کرتے ہوئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ ملک اور خصوصاً بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
17 October 2026
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
17 October 2026
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
17 October 2026
آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک
17 October 2026
یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات
17 October 2026
جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
17 October 2026