میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
Web Desk
12 October 2026
کمشنر میرپورخاص ڈویژن نے خطے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوامی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں اضلاع میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، ہر قسم کے احتجاج، مظاہروں اور ریلیوں کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی نوعیت کے اجتماع کے لیے انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں سڑکوں کی ناکہ بندی کرنے، راستے بند کرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے پر بھی سخت قدغن لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلحہ، گولہ بارود، لاٹھیاں اور دیگر مہلک اشیا کی نمائش پر مکمل پابندی رہے گی۔
ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات میں اشتعال انگیز تقاریر، نفرت انگیز نعرے بازی اور سوشل میڈیا پر ایسا مواد پوسٹ یا شیئر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہو۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد ڈویژن کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026