LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے پر پیٹرولنگ پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی ایٹمک ڈکٹیشن 2026 کا دائرہ وسیع، روس سمیت متعدد ممالک میں آج سے آغاز حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی تشکیل ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل تک ختم نہیں ہو گا: نومنتخب وزیراعظم دورہ برطانیہ کامیاب رہا، پاکستان سفارتی طور پر پہلے سے کہیں بہتر مقام پر ہے: اسحاق ڈار پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹل انقلاب: SECP کا نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئرز کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کا حکم

Web Desk

20 February 2026

کراچی: سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے ملک میں کاروباری شفافیت اور جدت کو فروغ دینے کے لیے نان لسٹڈ کمپنیوں کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت اب نان لسٹڈ کمپنیوں کے روایتی ‘فزیکل شیئرز’ کو سینٹرل ڈیپازٹری سسٹم (CDS) کے ذریعے لازمی طور پر الیکٹرونک فارم میں منتقل کیا جائے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق، اب نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئرز کی کوئی بھی ٹرانزیکشن فزیکل فارم میں نہیں ہو سکے گی۔ کمپنیوں کو بونس شیئرز، رائٹس ایشو، بائی بیک یا شیئرز کی منتقلی سے قبل اپنے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنا ہوگا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد فزیکل شیئر سرٹیفکیٹس کے چوری ہونے، ضائع ہونے یا ان میں جعلسازی کے خطرات کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

الیکٹرونک شیئرز کے ذریعے نہ صرف ملکیت کا ریکارڈ محفوظ ہوگا بلکہ کمپنیوں کے درمیان شیئرز سے متعلق پیدا ہونے والے تنازعات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ مزید برآں، یہ ڈیجیٹل شیئرز بینکوں سے قرض لینے کے لیے بطور ضمانت (Collateral) بھی آسانی سے استعمال کیے جا سکیں گے۔ ایس ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ تمام شیئر ٹرانزیکشنز صرف سی ڈی ایس کے ذریعے ہوں گی، جس سے سیٹلمنٹ کا عمل تیز تر اور محفوظ ہو جائے گا۔