LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری

Web Desk

18 November 2026

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کرتے ہوئے مرد اور خواتین اساتذہ کے جینز پہننے، شارٹس استعمال کرنے اور اسکول کے انڈور مقامات پر سن گلاسز لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئے جاری کردہ ضابطہ لباس کے تحت مرد اساتذہ کو ویسٹ کوٹ یا فارمل پینٹ شرٹ پہننے کے ساتھ ساتھ بند جوتے پہننے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم جرابوں کے ساتھ سینڈل پہننے کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ خواتین اساتذہ کے لیے ہیل والی جوتیاں، بغیر بازوؤں والے اور شفاف ملبوسات پہننے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں فارمل لباس کے ساتھ دوپٹہ یا اسکارف لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور حجاب و عبایا پہننے کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے سربراہان کو نئے ڈریس کوڈ پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔