190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری
Web Desk
18 November 2026
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی برقرار رہنے کے قوی امکانات ہیں، جبکہ ان کی قانونی ٹیم میرٹ پر دلائل دینے کے بجائے مقدمے کو تاخیر کا شکار کرنے کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سیاست کی جا رہی ہے اور مختلف الزامات کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کو چاہیے کہ وہ عدالت میں ٹھوس قانونی نکات اور شواہد کی بنیاد پر دلائل دیں، کیونکہ جتنے مرضی تاخیری حربے استعمال کر لیے جائیں، عدالتیں اپنا فیصلہ مکمل طور پر میرٹ کے مطابق ہی کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم
18 November 2026
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
18 November 2026
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
18 November 2026
امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان
18 November 2026
سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی
18 November 2026
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری
18 November 2026
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب
18 November 2026
پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق
18 November 2026