امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان
Web Desk
18 November 2026
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے جمعے کے روز ملک بھر کی شوگر ملز کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی قیمت 700 روپے فی من مقرر کی جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں زراعت کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور زراعت کا شعبہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے، جبکہ گنے کی کرشنگ تاحال شروع نہ ہونے اور مہنگے زرعی مداخل کے باعث کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر فصلوں کی صورتحال بھی خراب ہے اور آٹا انتہائی مہنگا ہو چکا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے قائم کی گئی کمپنیاں کہیں دکھائی نہیں دیتیں جبکہ سندھ میں فلور ملز کو کچرا گندم فراہم کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم
18 November 2026
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
18 November 2026
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
18 November 2026
سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی
18 November 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری
18 November 2026
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری
18 November 2026
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب
18 November 2026
پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق
18 November 2026