سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکا پہنچ گئے، وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال
Web Desk
18 November 2025
واشنگٹن: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں امریکی صدر نے انہیں وائٹ ہاؤس میں شاندار انداز میں خوش آمدید کہا۔ چند دیر میں دونوں رہنماوں کے درمیان اہم ملاقات ہوگی، جس میں دفاع، تجارت، ٹیکنالوجی اور جوہری معاہدے سمیت مختلف امور پر بات چیت متوقع ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب امریکا سے ففتھ جنریشن ایف-35 لڑاکا طیاروں کے حصول کا خواہشمند ہے، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔
یہ سعودی ولی عہد کا 2018 کے بعد امریکا کا پہلا دورہ ہے، اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے دور میں داخل کرنا ہے۔ سعودی سفیر ریما بنت بندر کے مطابق، یہ دورہ دونوں دوست ممالک کی توقعات کے مطابق ہو گا اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کا آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف
16 October 2026
پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے 12 ارب روپے کا منصوبہ
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ
16 October 2026
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا
16 October 2026
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی
16 October 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
16 October 2026
شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے
16 October 2026
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
16 October 2026