بیمار افراد کیلئے حج کرنے پر پابندی ، سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ
Web Desk
8 November 2025
ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے حج 2026 کے لیے صحت کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے بیمار اور کمزور عازمین کے لیے سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ وزارت مذہبی امور پاکستان کے مطابق، ایسے تمام افراد اور ڈاکٹروں کو متنبہ کر دیا گیا ہے جو حج کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت کی گائیڈ لائنز کے تحت، ایسے افراد جو کینسر، دل، گردوں، پھیپھڑوں، یا جگر کے امراض میں مبتلا ہیں، یا رعشہ، نفسیاتی بیماری، کمزور یادداشت اور بڑھاپے کی کمزوری کا شکار ہیں، وہ آئندہ حج نہیں کرسکیں گے۔
اسی طرح حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق یا وائرل ہیمرج بخار جیسے امراض میں مبتلا افراد کو بھی حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ جعلی یا غلط فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ اگر کوئی بیمار شخص حج کے لیے پہنچ گیا تو اسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور اخراجات خود ادا کرنے ہوں گے۔
سعودی حکام نے مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر عازم کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کریں تاکہ صرف صحتمند اور فٹ افراد ہی سفرِ حج پر روانہ ہوں۔ وزارت کے مطابق، میڈیکل افسران کو مکمل اختیار حاصل ہوگا کہ وہ غیر صحت مند عازمین کو روانگی سے روک سکیں تاکہ حج کے دوران کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا
17 September 2026
27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی
17 September 2026
پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت
17 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
17 September 2026
روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے
17 September 2026
سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
17 September 2026
امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
17 September 2026
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم
17 September 2026