LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کا آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے 12 ارب روپے کا منصوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات پیپلزپارٹی نے کوشش کی مذاکرات کی میز پر معاملات حل کر لئے جائیں: شیری رحمان ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیدیا البانیہ میں حکومت مخالف احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل، 29 افراد زخمی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق

حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد

Web Desk

16 October 2026

اسلامی ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم الائنس (سعودی فوجی اتحاد) کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے واضح اور سخت الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ مقدس ترین مقامات ‘حرمین شریفین’ کے تحفظ اور دفاع کے لیے اتحاد میں شامل تمام ممالک مکمل طور پر متحد اور بیدار ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے متعدد ایئرپورٹس، اہم تیل تنصیبات اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں کی ہیں، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی دفاعی نظام (Air Defence) نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کی جانب سے فائر کیے گئے متعدد میزائلوں اور راکٹوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

ترجمان نے مزید انکشاف کیا کہ اتحادی فورسز نے جوابی اور دفاعی کارروائیوں کے دوران یمن کے پہاڑی علاقوں میں قائم حوثی ملیشیا کے 120 سے زائد اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے صنعا کے بعض علاقوں سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد متاثرہ شہری علاقوں سے آبادی کا محفوظ انخلا کروایا جا رہا ہے تاکہ عام شہریوں کا جانی نقصان نہ ہو۔