سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ
Web Desk
24 July 2026
سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مغربی گورنریٹ الحدیدہ اور جزیرہ کمران میں حوثی ملیشیا سے منسلک فوجی اہداف اور ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اتحادی افواج کے بیان کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات کا خاتمہ کرنا تھا۔ سعودی التحالف نے وضاحت کی ہے کہ حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور تمام یمنی بندرگاہیں تجارتی جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر کھلی ہیں۔ بیان میں خبردار بھی کیا گیا ہے کہ اگر حوثی باغیوں کی جانب سے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب، حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل ‘المسیرہ’ اور یمنی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سعودی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں ساحلی شہر حدیدہ، جزیرہ کمران کے علاوہ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ تلافیانہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل حوثی مسلح گروپ (انصار اللہ) نے سعودی عرب کے ۲ آئل ٹینکرز پر حملہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان جہازوں نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ واضح رہے کہ ۶ روز قبل انصار اللہ نے صنعا ایئرپورٹ کی بندش اور یمن کے محاصرے کے جواب میں سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026