LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

سعودی کابینہ کا اجلاس، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری اور نفاذ پر زور

Web Desk

11 February 2026

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری اور مؤثر نفاذ پر زور دیا گیا۔ سعودی کابینہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے اور اس کے لیے سیاسی و سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔

کابینہ نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں پیش رفت کرتے ہوئے اردن اور ترکیہ کے ساتھ جوہری تعاون کے معاہدوں پر مذاکرات کی منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں سعودی کابینہ نے قطر کے ساتھ تیز رفتار الیکٹرک ریل منصوبے سے متعلق معاہدے کی بھی منظوری دی، جس سے خطے میں ٹرانسپورٹ اور اقتصادی روابط کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

سعودی کابینہ کے فیصلوں کو خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔