LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی عرب دنیا کے 3 ممالک میں شامل، پہلی بار سفید اسٹرابری کی پیداوار کا آغاز

Web Desk

9 January 2026

سعودی عرب کو زراعت میں ایک نمایاں اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ دنیا کے تین ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو سفید اسٹرابری کی پیداوار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ امریکا اور جاپان کے بعد سعودی عرب اس کارنامے کا حصہ بننے والا تیسرا ملک ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، حائل ریجن میں پہلی مرتبہ سفید اسٹرابری کی پیداوار کا افتتاح کیا گیا، جس میں حائل کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر شاہی شخصیات، پارک کے مالک اور سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

گورنر نے حائل اسٹرابری پارک کے ساتویں سیزن کا افتتاح کرتے ہوئے زرعی شعبے میں دانشمند قیادت کی حمایت پر زور دیا، جو قومی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حائل ریجن مملکت کے اہم زرعی علاقوں میں شامل ہے اور اس کے ذریعے معیشت اور غذائی سلامتی کو مستحکم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ سفید اسٹرابری غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو دنیا میں عموماً سرخ رنگ میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کا استعمال پھل کے طور پر، جوس، شیک اور مختلف میٹھے پکوانوں میں بھی کیا جاتا ہے۔