ایران کے خلاف فضائی، بحری یا زمینی حدود استعمال نہیں ہوں گی، سعودی عرب
Web Desk
5 March 2026
سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ اس کی فضائی حدود، سمندری حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت کے اس مؤقف پر ایران نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی مثبت کوشش قرار دیا ہے۔
سعودی عرب میں ایران کے سفیر علیرضا عنایتی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سعودی عرب کے اس اعلان کو سراہتا ہے کہ اس کی فضائی، بحری یا زمینی حدود اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کی جانب سے متعدد مواقع پر یہ یقین دہانی کرائی جا چکی ہے کہ مملکت کی حدود ایران کے خلاف کسی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گی، جس پر ایران ان کا شکر گزار ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے سفارتی سطح پر تناؤ کم کرنے کی کوششوں کی بھی حمایت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکا کے کئی دورے کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کے حق میں قائل کرنے کی کوشش کی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دراصل نیتن یاہو کی جنگ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں خطے میں اپنی کارروائیوں کیلئے مکمل آزادی حاصل ہو۔
متعلقہ عنوانات
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
23 November 2026
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026