سعودی عرب نے 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
Web Desk
27 June 2026
سعودی عرب نے ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر تین افریقی ممالک کے لیے نئی اور سخت سفری پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ عوامی صحت کے تحفظ اور مملکت کو موذی وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے بطور احتیاطی تدابیر کیا گیا ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق، حکام نے سعودی شہریوں کے جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کے سفر پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان ممالک سے آنے والے افراد کے لیے ہر قسم کے ویزوں کا اجرا اور مملکت میں داخلہ بھی فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندیاں ان مسافروں پر بھی لاگو ہوں گی جو کسی تیسرے ملک کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے، بشرطیکہ انہوں نے مملکت میں داخلے سے قبل گزشتہ 21 دنوں کے دوران ان تینوں متاثرہ ممالک میں سے کسی کا بھی دورہ یا وہاں قیام کیا ہو۔ سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایہ) کا کہنا ہے کہ مملکت کا صحت سے متعلق نگرانی کا نظام مسلسل فعال ہے اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں صحت عامہ کی صورتحال مکمل مستحکم ہے اور 2019 کے بعد سے اب تک ایبولا کا کوئی مصدقہ یا مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس سے قبل وبا سے متاثرہ علاقوں کے پڑوسی ممالک (روانڈا، برونڈی، تنزانیہ اور جمہوریہ کانگو-برازاویل) سے آنے والے مسافروں کے لیے بھی اضافی احتیاطی اقدامات نافذ کیے جا چکے ہیں۔ ایبولا وائرس پہلی بار 1967 میں جمہوریہ کانگو میں دریافت ہوا تھا۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق اس بیماری میں مبتلا مریضوں میں اموات کی شرح تقریباً 50 فیصد ہے اور اب تک اس وبا سے دنیا بھر میں تقریباً 15 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
27 June 2026
وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاک افراد کی تعداد 1 ہزار 430 ہوگئی
27 June 2026
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
27 June 2026
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
27 June 2026
امریکی ثالثی میں ہونیوالے معاہدے سے لبنانی علاقے اسرائیل میں ضم ہونےکاخدشہ ہے، حزب اللہ نےلبنان اسرائیل معاہدہ مسترد کر دیا
27 June 2026
پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پُرعزم
27 June 2026
واٹس ایپ کا نیا حیرت انگیز فیچر، اب کوئی فراڈ نہیں کر سکے گا
27 June 2026
یورپی ممالک میں گرمی کا قہر، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، نظام زندگی معطل
27 June 2026