اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
Web Desk
27 June 2026
لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے میں لبنانی سرزمین پر اسرائیلی فوج کی موجودگی کو توسیع دینے کے فیصلے پر لبنانی عوام کا غصہ سڑکوں پر آ گیا ہے۔ دارالحکومت بیروت سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا، ٹائر جلائے اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
یہ متنازع مذاکرات امریکہ کی سرپرستی میں ہوئے، جس میں طے پایا ہے کہ اسرائیل تب تک جنوبی لبنان میں اپنی فوج برقرار رکھ سکے گا جب تک وہ خود یہ سمجھے گا کہ اس کے شہریوں کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، اس فریم ورک معاہدے کے تحت درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔ معاہدے میں حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنے اور اس کے عسکری بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت سیکیورٹی اور فوجی معاملات کی نگرانی کے لیے ایک سہ فریقی فوجی رابطہ گروپ قائم کیا جائے گا۔
لبنانی صدر جوزف عون نے عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیلی افواج بالآخر لبنان کی سرزمین سے باہر نکل جائیں۔حزب اللہ نے اس معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان اسرائیل معاہدہ دراصل “امریکہ ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کو سبوتاژ کرنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے۔ اس معاہدے کے بعد پھوٹنے والے عوامی احتجاج نے لبنان کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کو انتہائی سنگین بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026