LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

سعودیہ میں اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 13 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

Web Desk

16 February 2026

ریاض: سعودی عرب میں اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 13 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 سے 11 فروری 2026ء کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 875 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 778 کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 376 کو قانونِ محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں 2 ہزار 307 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 52 فیصد ایتھوپین، 47 فیصد یمنی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 75 افراد ایسے بھی پکڑے گئے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جبکہ سفر، رہائش، روزگار یا پناہ فراہم کرنے میں ملوث 29 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔حکام کے مطابق مجموعی طور پر 23 ہزار 212 تارکین وطن جن میں 22 ہزار 40 مرد اور ایک ہزار 272 خواتین شامل ہیں اس وقت ضوابط پر عملدرآمد کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔خلاف ورزیوں پر 16 ہزار 121 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے بعض کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے سفارت خانوں یا قونصل خانوں سے رابطے کی ہدایت کی گئی، 2 ہزار 270 کو سفری انتظامات مکمل کرنے کا کہا گیا جبکہ 13 ہزار 213 افراد کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔