سعودی عرب: اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر 19 ہزار سے زائد افراد کو گرفتارکر لیا گیا
Web Desk
11 January 2026
سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 18,836 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یکم سے 7 جنوری کے دوران 11,710 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر، 4,239 افراد کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش پر اور 2,887 افراد کو محنت کے قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ اسی دوران 10,195 غیر قانونی تارکین کو ان کے ممالک واپس بھیج دیا گیا۔
غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1,741 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 46 ایسے افراد بھی پکڑے گئے جو سرحد پار کر کے سعودی عرب سے ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوشش میں ملوث 19 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری
15 October 2026
پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان
15 October 2026
کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026