سعودی عرب؛ 71 کلو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 6 پاکستانی رنگے ہاتھوں گرفتار
Web Desk
23 December 2025
عرب میڈیا کے مطابق یہ کارروائی سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے زکوٰۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے انجام دی۔
سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان طلال الشلہوب نے بتایا کہ ملزمان کو اُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ میتھایمفیٹامین کی بڑی کھیپ وصول کر رہے تھے۔
انھوں نے منشیات اسمگلنگ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار افراد کا تعلق پاکستان سے ہیں، جنھیں عدالت میں پیش کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں انسداد منشیات اسمگلنگ کے لیے سخت قوانین اور سزائیں رائج ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر عمومی طور پر منشیات اسمگلر کا سر قلم کیا جاتا ہے۔
طلال الشلہوب نے ایک اور کارروائی کے بارے میں بتایا کہ عمانی حکام کے ساتھ بروقت کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا دیں جس میں 200 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات کی اسمگلنگ یا ترسیل سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع 911 یا 999 اور 885 پر دی جاسکتی ہے۔ معلومات دینے والا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر
27 July 2026
ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
27 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026
بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
26 July 2026
جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق
26 July 2026
یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی
26 July 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں: یمنی وزیراعظم
26 July 2026