LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے دکانداروں کیلئے آسان ٹیکس سکیم ایپ آپریشنل ہوچکی ہے: بلال اظہر کیانی

سیٹلائٹ تصاویر سے کابل، قندھاراور گردیزمیں پاکستانی حملوں سے بڑے نقصان کی تصدیق

Web Desk

27 February 2026

افغان دارالحکومت کابل کے علاوہ قندھار اور گردیز کی سیٹلائٹ سے موصول تازہ فوٹیج کے ذریعے پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں بڑے نقصان کی تصدیق ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا ادارے کی رپورٹ کے مطابق پلینٹ لیبز سے موصول ہونے والی تازہ سیٹلائٹ تصاویرسےافغانستان پر گذشتہ رات پاکستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

تصاویرمیں کابل میں دو مقامات اور قندھار اور گردیز میں کئی مقامات پر پہنچنے والے نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔کابل میں ہونے والا نقصان پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج سے مطابقت رکھتا ہے، جس میں شہر کے مشرقی علاقے میں تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر واقع دو عمارتوں پر حملے ہوتے دکھائے گئے ہیں۔

اس طرح افغانستان کے جنوب مشرقی شہر گردیز میں ایک فوجی اڈے میں واقع چار عمارتوں پر آگ سے جھلسنے کے نشانات اور نقصانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

ناسا سے موصول ہونے والے ڈیٹا میں بھی اس مقام پر رات کے وقت ہیٹ سگنیچر ریکارڈ کیا گیا، جو اس مقام پر بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔سیٹلائیٹ تصاویر کے مطابق قندھارمیں واقع ایئرپورٹ سے 4.5 کلومیٹر جنوب مشرق میں دو مقامات کو پہنچا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔