LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

سرگودھا 7 سالہ منتہا قتل کیس، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشافات

Web Desk

25 June 2026

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ معصوم بچی منتہا زہرا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں بچی پر بہیمانہ تشدد اور مبینہ زیادتی کے ہولناک شواہد کا انکشاف ہوا ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، معصوم بچی کی موت سر اور گردن پر لگنے والی مہلک چوٹوں کے باعث ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کی گردن پر گہرا زخم تھا جس سے اہم شریان کٹ گئی، جبکہ سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث کھوپڑی میں متعدد فریکچر (ہڈیاں ٹوٹنے) اور دماغ کے اندر خون جمع ہونے کے واضح شواہد ملے ہیں۔ اس کے علاوہ بچی کے چہرے کے مختلف حصوں پر خراشیں اور سوجن بھی پائی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چوٹ لگنے اور موت واقع ہونے کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا وقفہ تھا۔میڈیکل رپورٹ کے ابتدائی شواہد معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی اور قطعی رائے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے بعد دی جائے گی۔ فرانزک تجزیے کے لیے مقتولہ کے جسم سے حاصل کردہ مختلف نمونے لاہور لیبارٹری ارسال کر دیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، کیس کی سائنسی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان کے ڈی این اے (DNA) نمونے بھی میچنگ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور بھیج دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس دلدوز مقدمے کا مرکزی ملزم پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں (سی سی ڈی) کے ساتھ ہونے والے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک ہو چکا ہے، جبکہ دیگر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔