LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات

Web Desk

15 March 2026

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کی پاکستان کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا۔
محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر سرفراز احمد کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے اپنی قیادت اور کارکردگی سے پاکستان کرکٹ کو کئی اہم کامیابیاں دلائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سرفراز احمد کی خدمات کو یاد رکھے گی اور مستقبل میں بھی ان کے تجربے اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاتا رہے گا۔