LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

اٹھارویں صدی کے ہسپانی جہاز ’سان جوز‘ کے خزانے کی پہلی قسط نکالی گئی

Web Desk

24 November 2025

سان جوز: اٹھارویں صدی کے ہسپانی جنگی جہاز ’سان جوز‘ کے سمندر کی تہہ میں موجود ملبے سے خزانے کی پہلی قسط بازیاب کر لی گئی ہے۔ ملبے میں موجود سونے اور چاندی کے 1 کروڑ 10 لاکھ سکے، جن کی مالیت تقریباً 20 ارب ڈالر بتائی گئی ہے، عالمی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

64 توپوں کا حامل یہ ہسپانوی نیوی جہاز 1708 میں برطانویوں نے کولمبیا کے ساحل کے قریب ڈبو دیا تھا۔ اب کولمبین مشن نے خزانے سے ابتدائی نوادرات نکالے ہیں، جن میں ایک توپ، تین سکے اور کچھ پورسلین شامل ہیں۔

سان جوز بحیرہ کریبیئن میں 600 میٹر کی گہرائی میں موجود ہے، لیکن اس کی حتمی لوکیشن ایک ریاستی راز ہے اور اس کی ملکیت پر امریکا، کولمبیا اور اسپین کے درمیان شدید قانونی تنازع جاری ہے۔

امریکی سرمایہ داروں کے گروپ ’سی سرچ آرماڈا‘ کا دعویٰ ہے کہ اس نے جہاز 1982 میں دریافت کیا تھا اور وہ اپنے حصے کے 10 ارب ڈالر کا مطالبہ کر رہا ہے، جو کہ اندازاً مجموعی مالیت کا نصف ہے۔