سان ڈیاگو سانحہ: متاثرہ مسلم کمیونٹی سے یکجہتی، آئی سی این اے ریلیف قیادت کا دورہ
Web Desk
11 June 2026
سان ڈیاگو: سان ڈیاگو میں 18 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد متاثرہ مسلم کمیونٹی شدید رنج و غم کی کیفیت میں مبتلا ہے، جبکہ امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔
اس موقع پر آئی سی این اے ریلیف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرؤف خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر علیم الدین نے اسلامی مرکز سان ڈیاگو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی انتظامیہ اور کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور جاری امدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران آئی سی این اے ریلیف کی قیادت نے اسلامی مرکز کے امام شیخ طہٰ سے ملاقات کی اور سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے غم میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔
تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی سی این اے ریلیف کی ٹیم پہلے ہی دن سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ موجود ہے اور انہیں سماجی، امدادی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اس کڑے وقت میں کمیونٹی کو سہارا دیا جا سکے۔
قیادت نے مسلم کمیونٹی کے اتحاد، صبر اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والے مسجد کے سیکیورٹی گارڈ بھی فلاحی سرگرمیوں میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے تھے اور ہمیشہ خدمتِ خلق میں پیش پیش رہتے تھے۔
آئی سی این اے ریلیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ متاثرہ کمیونٹی کے ساتھ ہر مرحلے پر کھڑی رہے گی اور انسانی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال
26 August 2026
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026