LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت سے شکست کے ذمہ دار بلے باز تھے، کپتان سلمان علی آغا

Web Desk

15 February 2026

کولمبو: سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی 61 رنز کی شکست کے بعد کہا ہے کہ پاور پلے میں وکٹیں جلد گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا اور بیٹرز صورتحال کے مطابق کھیل نہ سکے۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے جبکہ پاکستان 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سلمان علی آغا نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کہا کہ “ہم 4 اسپنرز کے ساتھ گئے تھے، آج ان کا آف ڈے تھا اور بیٹنگ میں بھی ہم اچھا آغاز نہیں کر سکے۔ اگر پاور پلے میں ابتدائی 3 یا 4 وکٹیں گر جائیں تو صورتحال مشکل ہوجاتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری اننگز میں پچ بہتر ہوگئی تھی لیکن ٹیم نے صورتحال کے مطابق بولنگ اور بیٹنگ نہیں کی۔ کپتان نے بھارت جیسے روایتی حریف کے خلاف دباؤ سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ٹیم اب اپنا دھیان بدھ کو نمیبیا کے خلاف اہم گروپ میچ پر مرکوز کرے گی تاکہ سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کیا جا سکے۔