اسلام آباد ہائیکورٹ ہمارے لیے بند دروازہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا توہینِ عدالت ہے: سلمان اکرم راجہ
Web Desk
25 February 2026
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی رویے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ہفتے میں دو ملاقاتوں (ایک دن وکلاء اور ایک دن فیملی) کا حکم دے رکھا ہے، لیکن اس کے باوجود جیل سپریٹنڈنٹ ملاقات کرانے سے انکاری ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے ہائیکورٹ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا:
“اسلام آباد ہائیکورٹ ہمارے لیے ایک بند دروازہ بن چکا ہے، جہاں درخواستیں تو دائر کی جا سکتی ہیں لیکن ان پر سنوائی نہیں ہوتی۔ عدالت نے اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی پر کوئی ایکشن نہیں لیا، جس کی وجہ سے ہمیں سپریم کورٹ کا رخ کرنا پڑا۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ جیل جانے کے باوجود انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔ ٹوئٹر کیس کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی جواب داخل کرنے اور بحث کرنے پر مجبور کر رہی ہے، جو کہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے ساڑھے چار کروڑ عوام کے نمائندے کے طور پر عدالت میں بات کرنے کی کوشش کی مگر چیف جسٹس صاحب سنے بغیر ہی اٹھ کر چلے گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب عمران خان کا مقدمہ عوام کو لڑنا پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026