LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

بانی کے ذاتی معالج کو رسائی دی جائے، سرکاری رپورٹ کی توثیق چاہتے ہیں: سلمان اکرم راجہ

Web Desk

17 February 2026

راولپنڈی: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بانی کے ذاتی معالج کو فوری رسائی دی جائے اور سرکاری طبی رپورٹ کی توثیق کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف بانی کے ذاتی معالج ہیں اور وہ اس سے قبل پانچ مرتبہ طبی معائنہ کر چکے ہیں، اب انہیں اندر جانے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری رپورٹ میں بہتری کی بات کی گئی ہے لیکن وہ اس کی تصدیق چاہتے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے جو رپورٹ دی، اس کے مطابق بائیں آنکھ میں مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاج کے نتیجے میں بہتری آئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، مگر اصل صورتحال تب واضح ہوگی جب ذاتی معالج معائنہ کر کے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تمام قانونی راستے اختیار کر رہے ہیں اور عدالتوں سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق چیف جسٹس کے نوٹس لینے کے بعد بانی کی بچوں سے بات بھی ہوئی۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ذاتی معالج کو رسائی نہ دینا معاملے کو ابہام میں رکھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر اعوان اور ڈاکٹر مظہر اسحاق کے نام بھی تجویز کیے گئے تھے، تاہم انہیں قابل قبول قرار نہیں دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بانی خود سامنے آ کر ایک جملہ کہہ دیں کہ ان کی آنکھ بہتر ہے، تاکہ تمام شکوک و شبہات ختم ہو جائیں۔بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ انہوں نے عدالت میں کوئی انڈرٹیکنگ نہیں دی تھی، صرف یہ کہا تھا کہ جیل کے گیٹ پر گفتگو نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ ملاقات کے لیے آئے ہیں جبکہ دیگر ساتھی پارلیمنٹ اور کے پی ہاؤس میں موجود ہیں اور آج شام مزید مشاورت کی جائے گی۔