LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

سیف اللہ ابڑو کی پی ٹی آئی قیادت پر سخت تنقید، کمیٹی چیئرمین شپ حکومت سے مل کر چھیننے کا الزام

Web Desk

1 January 2026

اسلام آباد : سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت سے مل کر ان سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرمین شپ چھینی گئی۔

سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مؤثر مخالفت ہی نہیں کی، جبکہ موجودہ پارلیمانی قیادت احتجاج اور مزاحمت کی صلاحیت سے محروم نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی ظفر لیڈرشپ کے اہل نہیں اور عون عباس بپی کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں موجود نہیں تھے، اگر وہ سامنے آتے تو مشاورت ممکن تھی۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے ان کا نام دیا تھا، تاہم بعد ازاں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور اعظم نذیر تارڑ سے مل کر یہ ذمہ داری ان سے واپس لے لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاور کمیٹی میں پہلے ہی بعض عناصر ان سے ناخوش تھے، اسی لیے انہیں داخلہ کمیٹی نہیں دی گئی، اور اس تمام عمل میں پارٹی کے اندرونی کردار بھی شامل رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ احتجاج کی بات کرتے ہیں وہ خود دفاتر میں بیٹھے رہتے ہیں، جبکہ بعض رہنماؤں نے ذاتی مفادات کی بنیاد پر فیصلے کیے۔ سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑی، جبکہ متعدد رہنما استعفیٰ دے کر دوبارہ پارٹی میں واپس آئے، جس پر سوالات اٹھتے ہیں۔

سیف اللہ ابڑو نے واضح کیا کہ نہ تو انہیں کسی شوکاز نوٹس یا تحریری خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا اور نہ ہی آئین کے آرٹیکل 63 اے سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع دی گئی۔ ان کے مطابق فیصلے سوشل میڈیا کے ذریعے کیے جا رہے ہیں، جبکہ پارٹی کی جانب سے کسی باقاعدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔