چاند نظر آگیا، پاکستان میں یکم صفر المظفر 16 جولائی کو ہوگی
Web Desk
15 July 2026
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ہجری سال 1448 کے دوسرے مہینے ‘صفر المظفر’ کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد یکم صفر المظفر 16 جولائی 2026 بروز جمعرات کو ہوگی۔ چاند کی رویت کا فیصلہ چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ملک کے مختلف حصوں، بالخصوص نوکنڈی اور سندھ کے متعدد اضلاع سے چاند دیکھنے کی مستند شہادتیں موصول ہوئیں، جن کی تصدیق کے بعد اتفاقِ رائے سے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بھی تکنیکی معاونت فراہم کی۔ اجلاس کے اختتام پر عالمِ اسلام کے اتحاد، پاکستان کی ترقی و سلامتی، حرمین شریفین کے تحفظ اور غزہ، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن
19 August 2026
وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
19 August 2026
محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ
19 August 2026
انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار
19 August 2026