LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو

بھارت میں ایس 400دفاعی نظام اورطیاروں کی خریداری کےلیے 25ارب ڈالر کے منصوبوں کی منظوری

Web Desk

27 March 2026

بھارتی حکومت نے ایس 400 دفاعی نظام اور طیاروں کی خریداری کیلئے 25 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان  میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے اورروسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام ،بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بھارتی فوج کے لیے ائیر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپینڈنٹ ائیریل سرویلنس سسٹم کی بحی  منظوری دی۔

بھارتی فضائیہ کے لیے درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیاروں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے S-400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے  میزائل سسٹم، بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری  اور Su-30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کی تجاویز منظور کی گئیں۔

اس کے علاوہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ائیر کشن وہیکلز کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔