امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
Web Desk
9 September 2026
امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی معیشت پر دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے ایران کی 27 نجی و سرکاری فضائی کمپنیوں اور متعدد دیگر تجارتی اداروں پر سخت مالیاتی پابندیاں عائد کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ یہ شدید اقدام امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی معیشت کو عالمی مالیاتی و تجارتی نظام سے مکمل طور پر الگ تھلگ کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ امریکی مالیاتی حکام کے مطابق یہ پابندیاں ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت لگائی گئی ہیں، جس کا مقصد ایران کی ان تمام فضائی لائنوں کو ہدف بنانا ہے جو اس سے قبل امریکی پابندیوں کی فہرست سے باہر تھیں۔
امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے پابندیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت عزم ظاہر کیا تھا کہ ایرانی حکومت، بالخصوص پاسدارانِ انقلاب اور اس کے حامیوں کو مالی سہارا فراہم کرنے والے عناصر کو سخت خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ان تمام ایوی ایشن کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو اس سے قبل امریکی فہرست میں شامل ‘ماہان ایئر’ اور دیگر بلیک لسٹڈ ایرانی کمپنیوں کو آپریشنل یا لاجسٹک مدد فراہم کر رہی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا
10 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026
ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
10 September 2026
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا
10 September 2026
یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار
10 September 2026
قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
10 September 2026
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
10 September 2026
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
10 September 2026