آبنائے ہرمز بحران کے دوران روسی خام تیل پاکستان پہنچنے کا امکان
Web Desk
7 March 2026
آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران روسی خام تیل پاکستان کو فراہم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
روسی ذرائع ابلاغ نے توانائی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روسی خام تیل کی ایک بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً 7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل آئندہ دنوں میں پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے اپنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کرتا رہا ہے تاہم اس سے قبل بھی روس سے خام تیل کی خریداری کی جا چکی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافے سے پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارے میں تقریباً ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر تک اضافہ ہو جاتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جاتی ہے تو پاکستان کا سالانہ خسارہ 5 سے 7 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
6 August 2026
PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا
6 August 2026
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری
6 August 2026
ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ
6 August 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید,اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش
6 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ مفتی عبد الرحیم کا نوجوانوں کو خاص پیغام
6 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
6 August 2026
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
6 August 2026