LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

روس اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی حقیقی پیشرفت نہیں ہوئی، سرگئی لاوروف

Web Desk

31 October 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان سنگین مسائل بدستور موجود ہیں اور دونوں عالمی طاقتوں کے باہمی تعلقات میں اب تک کسی بھی قسم کی حقیقی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکی شہر اٹلانٹا میں جی 20 (G20) ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں عملی طور پر اب تک کوئی ایسی مثبت تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی جسے نمایاں کہا جا سکے۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے واضح کیا کہ ’’ہم نے عملی طور پر اب تک کوئی حقیقی پیشرفت نہیں دیکھی۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران سرگئی لاوروف نے روس اور امریکہ کے درمیان ڈیزل کی تجارت سے متعلق مجوزہ معاہدے کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور خبردار کیا کہ اس معاملے سے متعلق کسی بھی فریق کو غیر حقیقی یا ضرورت سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئیں۔