LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی لاہور فیصل آباد سیکشن کی بحالی کے 12 روز بعد بھی دو اہم ٹرینیں تاحال بند یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ

پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی

Web Desk

27 November 2026

پنجاب حکومت نے رواں موسمِ سرما میں تلور کے محدود شکار کی اجازت دینے کے لیے قانونی پابندی عارضی طور پر دو ماہ کے لیے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری کابینہ کی قانون سازی اور نجکاری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے 42ویں اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت صوبائی وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کی۔ محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے تلور کو سال بھر تحفظ فراہم کرنے والے تھرڈ شیڈول سے عارضی طور پر نکال کر شکار کی اجازت والے فرسٹ شیڈول میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق کمیٹی کے فیصلے موصول ہونے کے بعد متعلقہ قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے تلور کو تھرڈ شیڈول سے فرسٹ شیڈول میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد مخصوص مدت کے لیے محدود شکار کی اجازت ممکن ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ایکٹ 1974 کے تحت تلور تھرڈ شیڈول میں شامل ہے، جس کے باعث اسے معمول کے حالات میں سال بھر شکار سے تحفظ حاصل رہتا ہے، تاہم قانون کی دفعہ 45(i) حکومت کو یہ اختیار دیتی ہے کہ سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے کسی جنگلی جانور یا پرندے کو مختلف شیڈولز میں شامل یا خارج کر سکے۔

پاکستان میں تلور کے شکار کے لیے روایتی طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت خلیجی ممالک سے عرب شخصیات کی آمد ہوتی ہے، جن میں سے بعض جنوبی پنجاب کے صحرائی علاقوں کا رخ کرتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث رواں سیزن میں عرب شکاریوں کی پاکستان آمد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں محدود رہنے کا امکان ہے، جبکہ فی الحال ایک بڑے عرب ملک سے شکاریوں کی آمد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تلور کے شکار کے لیے علاقوں کی سفارش وفاقی وزارتِ خارجہ کرتی ہے، جبکہ شکار کے اجازت نامے متعلقہ صوبائی حکومتیں اپنے قوانین کے تحت جاری کرتی ہیں۔