LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا

Web Desk

8 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی طے پانے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو جنگ بندی برقرار رہے گی۔ ان دنوں دونوں ممالک میں یومِ فتح کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ دن دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کی کامیابی کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں روس اور یوکرین ایک ساتھ شامل تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک، ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی یہ درخواست انہوں نے خود کی تھی، جس پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتفاق کیا۔

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت روس اور یوکرین کے درمیان جاری طویل جنگ کے خاتمے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کے حل کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور حالات بتدریج بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔