روس اور یوکرین جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
16 December 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جنگ بندی معاہدہ قریب آ چکا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرینی اور یورپی قیادت سے روس یوکرین جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، جبکہ امریکی امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق برلن میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے، اور اس سلسلے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی براہِ راست بات چیت کی گئی ہے۔
دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی کسی بھی سکیورٹی ضمانت میں انہیں شامل کیا جائے۔
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگرچہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم علاقے کے کنٹرول کا معاملہ اب بھی ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026