روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملہ، 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم
Web Desk
13 December 2025
روس نے یوکرین پر ہائپرسونک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، جس میں فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، نتیجتاً ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق ہفتے کی شب روسی افواج کی جانب سے شدید حملوں کی لہر دیکھی گئی، جس کے دوران توانائی اور صنعتی انفرااسٹرکچر کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے باعث بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
یوکرین کے وزیرِ داخلہ کے مطابق روسی حملوں میں پانچ مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آگ بجھانے اور بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ روس کے اندر شہری اہداف پر یوکرین کے حملوں کے جواب میں کیا گیا، جس میں یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارتِ دفاع کے مطابق حملے میں کنزال ہائپرسونک میزائل سمیت دیگر جدید ہتھیار استعمال کیے گئے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026