روس کا ڈیزل کی برآمدات پر عائد پابندی رواں سال کے اختتام تک بڑھانے کا فیصلہ
Web Desk
29 October 2026
روس نے ملک کے اندر ایندھن کی مستحکم فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ڈیزل کی برآمدات پر عائد پابندی کو رواں سال کے اختتام تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم امریکا کے ساتھ طے پانے والے ایک نئے معاہدے کے تحت بعض مخصوص روسی کمپنیوں کو خاص کوٹے کے ذریعے ایندھن برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رواں ماہ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دونوں ممالک کے مابین ڈیزل کی فراہمی کا یہ اہم معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اب روسی ڈیزل کی امریکا سمیت دیگر اہم برآمدی منڈیوں تک بلاتعطل ترسیل کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کے مطابق روسی ڈیزل سے لدے تین بڑے بحری جہاز پہلے ہی بین الاقوامی برآمدی منڈیوں کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نومبر کے مہینے میں ڈیزل کی برآمدات کے لیے مختص کردہ کوٹہ بڑھا کر 20 لاکھ میٹرک ٹن کر دے گا، جو کہ تقریباً یومیہ 5 لاکھ بیرل کے مساوی بنتا ہے۔ یہ مقدار اکتوبر کے دوران مختص کیے گئے کوٹے سے چار گنا زیادہ ہوگی۔ یاد رہے کہ روسی حکومت نے اکتوبر میں بھی بعض آئل ریفائنریوں کو پابندی سے خصوصی استثنیٰ دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن ڈیزل برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ نومبر کے آغاز میں جاری ہونے والے نئے حکومتی حکم نامے کے ذریعے مزید ریفائنریوں کو برآمدات کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ نئے کوٹے بھی مقرر کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026