روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان
Web Desk
16 October 2026
روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کے مشرقی علاقے خارکوف (Kharkiv) میں پیش قدمی کرتے ہوئے نیفیودوفکا (Nefyodovka) اور چورنویے (Chornoye) کی آبادیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق ‘بیٹل گروپ نارتھ’ کے دستے خارکوف کے محاذ پر اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں اور نکولائیفکا و وارواروفکا کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ روسی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں (شمال، مغرب، جنوب، سینٹر، مشرق اور دنیپر) پر کارروائیوں کے دوران 1,105 یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ دونیتسک کے شہر دوبروپولیہ میں 31 عمارتوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، روسی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ فضائیہ، ڈرون یونٹس اور توپ خانے نے 145 علاقوں میں یوکرینی ملٹری انفراسٹرکچر اور ڈرون ورکشاپس کو نشانہ بنایا، جبکہ فضائی دفاعی نظام (Air Defence) نے 342 یوکرینی ڈرونز اور 4 فلیمنگو کروز میزائلوں کو تباہ کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026