LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

روسی ڈیزل کی امریکا کو پہلی کھیپ 2 سے 3 ہفتوں میں بھیجی جا سکتی ہے، الیگزینڈر نوواک

Web Desk

16 October 2026

روسی نائب وزیرِ اعظم الیگزینڈر نوواک نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو روسی ڈیزل کی پہلی کھیپ کی برآمد اور منتقلی کے عمل میں کم از کم 2 سے 3 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

ماسکو میں جاری “رشین انرجی ویک فورم” (14 تا 16 اکتوبر) کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الیگزینڈر نوواک نے بتایا کہ ڈیزل کی فراہمی کے لیے تجارتی معاہدہ طے کرنے، بحری جہازوں کا انتظام کرنے، ایندھن لوڈنگ اور منزل کی جانب روانگی کے لاجسٹک عمل میں وقت درکار ہوتا ہے، اس لیے معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روس اکتوبر میں 3 لاکھ ٹن، نومبر میں 5 لاکھ ٹن اور دسمبر میں 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے بعد میں بڑھا کر 30 لاکھ ٹن ماہانہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان 9 اکتوبر کو ہونے والے رابطے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی پر بات ہوئی تھی۔ امریکی انتظامیہ نے عالمی منڈی میں روسی ڈیزل کی فراہمی کے لیے 7 اپریل 2027 تک موثر عمومی لائسنس بھی جاری کر دیا ہے، جبکہ روس ڈیزل کی برآمد پر عائد تمام پابندیاں وقت سے پہلے اٹھانے کے لیے تیار ہے۔