LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

یوکرین کے روس پر رواں سال کے سب سے بڑے ڈرون حملے، 902 ڈرونز تباہ

Web Desk

15 October 2026

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق 14 اکتوبر کی علی الصبح یوکرینی افواج کی جانب سے مختلف روسی علاقوں اور بحیرۂ آزوف کی فضائی حدود کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے گئے، جنہیں روس کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز نے فضا ہی میں ناکام بنا دیا۔

روسی سرکاری خبر رساں ادارے ‘تاس’ (TASS) کی رپورٹ کے مطابق، روسی فضائی دفاعی نظام نے مختلف سرحدی و اندرونی علاقوں اور بحیرۂ آزوف کے اوپر مجموعی طور پر 902 یوکرینی ڈرونز کو روکا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ عسکری حکام کے مطابق یہ جاری سال (2026ء) کے دوران روس کی سرزمیں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے جانے والے سب سے سنگین اور بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک تھا۔

خبر رساں ادارے نے مزید بتایا کہ اس سے قبل 6 اکتوبر کی صبح بھی یوکرین کی جانب سے ایسا ہی سنگین حملہ کیا گیا تھا جس میں 868 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جبکہ رواں سال کا سب سے بڑا ڈرون حملہ 20 ستمبر کو روسی پارلیمان کے ایوانِ زیریں (سٹیٹ ڈوما) کے انتخابات کے آخری روز ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں 1,951 ڈرونز اور 8 میزائل تباہ کیے گئے تھے