واشنگٹن: مارکو روبیو کی شہباز شریف سے ملاقات، غزہ بورڈ آف پیس میں کردار پر پاکستان کی تعریف
Web Desk
20 February 2026
امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔
مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات، اہم معدنیات، ترقیاتی شعبے اور انسداد دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری روبیو نے بلوچستان میں 31 جنوری کے حملوں اور اسلام آباد میں 6 فروری کے بم دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جاری شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے واشنگٹن میں منعقدہ اہم معدنیات کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا خیرمقدم بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
2 September 2026
سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ
2 September 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
2 September 2026
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
2 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان
2 September 2026
سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن
2 September 2026
ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی
2 September 2026
اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
2 September 2026